संदेश

जून 14, 2026 की पोस्ट दिखाई जा रही हैं

New

 ہاں، میں آر ایس ایس کو سمجھنا چاہتا ہوں، اور صرف میں ہی نہیں بلکہ ہم سب کو آر ایس ایس کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہیے۔ یہ اس لیے نہیں کہ آر ایس ایس ہمارا رول ماڈل ہے یا ہم اس کے نظریات سے اتفاق کرتے ہیں، بلکہ اس لیے کہ یہ ایک ایسی منظم مشینری کی مثال ہے جس نے اپنے مقصد کے حصول کے لیے غیر معمولی استقامت، قربانی، مسلسل جدوجہد، تنظیمی نظم و ضبط اور اصولوں کی پابندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ممکن ہے کہ میری یہ بات بعض احباب کو ناگوار گزرے، اور بظاہر ایک مسلمان قلمکار کی زبان سے ایسی بات عجیب بھی محسوس ہو۔ آخر اسلام جیسا مکمل ضابطۂ حیات رکھنے والی امت کو آر ایس ایس سے کیا سیکھنا ہے؟ یہ بات سو فیصد درست ہے کہ اسلام ہمیں دنیا و آخرت میں کامیابی کے تمام اصول اور اسباب سکھاتا ہے، لیکن اصل سوال یہ ہے کہ ہم نے ان اصولوں کو اپنی عملی زندگی میں کس حد تک نافذ کیا ہے؟ آج ہماری صورتحال یہ ہے کہ اسلام پسندی اکثر چند عبادات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ ہم جمعہ اور عیدین کی نمازیں ادا کر لیتے ہیں، ملی فلاح کے نام پر زکاۃ کے پیسوں سے مدارس تعمیر کر لیتے ہیں، اور اصلاحِ معاشرہ کے عنوان سے چند جلسے منعقد کر دیتے ہ...