संदेश

जनवरी 4, 2026 की पोस्ट दिखाई जा रही हैं

Bedalil

 خدا کسی دلیل سے سمجھا نہیں جا سکتا  اور کائنات کی ہر شی خدا کے وجود کی دلیل بھی ہے ! پہلے ایک آسان مثال ملاحظہ فرمائیں  کسی گھڑی کو دیکھ کر یہ کہنا کہ اس کا ایک بنانے والا ہے  ایک استدلالی اور استقرائی علم ہے یعنی  اس دلیل کی بنیاد ایک استقراء پر ہے وہ یہ ہے کہ ہر چیز کا ایک بنانے والا ہے تو گھڑی کا بھی ایک بنانے والا ہے اور اس کو دلیل بناکر گھڑی کا موجد مانا گیا  یہ استدلال ہے  مگر وہ بنانے والا کیسا ہے؟ انسان نے بنایا یا جن نے ؟ روبوٹ نے بنایا یا کسی نے اپنے ہاتھ سے؟  وہ ہاتھ مصنوعی تھے یا حقیقی ؟ یا محض برقی توانائی کی مدد سے گھڑی بنائی گئی ؟ جس طرح کوئی چیز  جلی ہے  تو اس کو جلانے والا ہونا چاہیے ! مگر وہ جلانے والا کیسا ہے؟  کون ہے؟  اور اس نے  کس طرح جلایا یہ اس دلیل سے نہیں جانا جا سکتا ہے ۔ یہی وہی بتا سکتا ہے جس نے جلایا ہے کہ اس نے کس طرح جلایا ہے ۔  وجود باری تعالیٰ کی جتنی بھی دلیلیں سب کا حاصل بس یہی ہے کہ کائنات موجود ہے تو اس کا ایک موجد ہے  جب یہ حادث ہے تو اس کا محدث ہے ۔ اور اگر وہ بھی حادث ہو ...

Pamisbahi

 #تجدُّد_کا_تہ_در_تہ_شَر_اور_ہمارا_تردّد  ✍️ پٹیل عبد الرحمٰن مصباحی، گجرات (انڈیا)  جب ہم کہتے ہیں اسلام عقل کے مطابق یے تو لوگ سمجھتے ہیں ریشنل ہے، جب ہم کہتے ہیں اسلام ایک فطری دین ہے تو لوگ سمجھتے ہیں نیچرل یے. جب ہم کہتے ہیں اسلام میں کسی گورے کو کسی کالے پر کوئی فضیلت نہیں سوائے تقویٰ کے تو لوگ سمجھتے ہیں اسلام مساوات کی بات کرتا ہے. جب ہم کہتے ہیں دین میں کوئی جبر نہیں تو لوگ لبرل ازم کا تصور اٹھا لیتے ہیں. جب ہم کہتے ہیں اسلام ساری دنیا کے لیے ہے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ اسلام گلوبلائزیشن کی دعوت دیتا ہے. جب ہم کہتے ہیں اسلام انسانیت کی فلاح کے لیے ہے تو لوگ سمجھتے ہیں کہ اسلام ہیومنزم کو سپورٹ کرتا ہے. جب ہم کہتے ہیں اسلام عورت کے رشتوں پر مبنی حقوق کو بیان کرتا ہے تو یوں گمان کیا جاتا ہے کہ اسلام فیمنزم کے ساتھ کھڑا ہے. جب ہم کہتے ہیں اسلام غریبوں مزدوروں کا حامی ہے تو لوگ اسے اشتراکیت کے ساتھ جوڑنے لگتے ہیں. جب ہم کہتے ہیں اسلام... تو لوگ سمجھتے ہیں... ھکذا.  درج بالا جملے ایک مرتبہ پڑھ چکے، دو بارہ پڑھیے، بلکہ بار بار کئی بار پڑھیے، یہ صرف جلمے نہیں ہیں، یہ ل...

Halala

 شاید 2003 کی بات ہے. بہت تیزابیت ہوگئی. ہر وقت خوراک کی نالی میں جلن رہنے لگی. تبخیر ، سردرد طبیعت بوجھل. گھر کے سامنے فیملی ڈاکٹر ہوا کرتے تھے. خدا غریق رحمت کرے. کچھ عرصہ ہوا ابدی گھر سدھار گئے ،انکے پاس گیا. پوچھا بہت کھاتے ہو. عرض کیا کہ ہرگز نہیں. پھر پوچھا کاروباری معاملات خراب ہے. عرض کیا جی بالکل ہیں. کہنے لگے ذہنی دباؤ سے معدہ پر اثر پڑتا. دباؤ کم لیں. خدا پر بھروسہ کریں. وغیرہ وغیرہ وہی باتیں جو ڈھارس بندھانے کے لیے ہم بھی لوگوں سے کرتے رہتے ہیں. ساتھ انہوں نے کچھ دوائیں دیں. جن میں ایک تو Omeprazole اور دوسری domperidone تھی. اس کے علاوہ بھی کچھ ادویات تھیں مگر کچھ آفاقہ نہ ہوا. بلکہ  مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی           والا معاملہ رہا. صحت دن بدن بگڑتی رہی. ہفتہ بھر کے تجربات کے بعد میں  ایک بڑے ہسپتال کے.               (Gastroenterology) کے ہیڈ کے نجی کلینک پر چلا گیا. بھاری فیس ادا کی. انہوں نے کافی وقت لگا کر تمام جانکاری حاصل کی. اور بہت سے ٹسٹ کروانے کا حکم صادر فرمایا. ساتھ کچھ ادو...