Naasbi
اہلِ سنت کے نزدیک نصب (ناصبی) کے مفہوم کی وضاحت اہل سنت کے نزدیک (نصب) کی اصطلاح ایک نئی (بعد میں پیدا ہونے والی) اصطلاح ہے، جس کی کوئی اصل نہ قرآن کریم میں ملتی ہے، نہ نبی کریم ﷺ کی سنت میں، اور نہ ہی کسی صحابی کے قول میں۔ ہاں متقدمین ائمہ کے کلام میں (نصب) کا ذکر ملتا ہے۔ مگر فی زمانہ جو مخصوص مفہوم کے طور پر اس کو استعمال کیا جاتا ہے اُس لحاظ سے ائمہ متقدمین کے کلام میں نہیں ملتا ہے۔ چنانچہ امام علی بن المدینی رحمہ اللہ (م 234ھ) فرماتے ہیں: أخبرنا محمود بن عمر أخبرنا أبو بكر محمد بن إبراهيم الحداد قال حدثنا أبو طلحة قال حدثنا أبي قال سمعت علي بن المديني يقول : من قال فلان مشبه علمنا أنه جهمي ومن قال فلان مجبر علمنا أنه قدري ومن قال فلان ناصبي علمنا أنه رافضي. ہم سے بیان کیا محمود بن عمر نے، ان سے ابو بکر محمد بن ابراہیم الحداد نے، ان سے ابو طلحہ نے، ان سے اُن کے والد نے، وہ کہتے ہیں میں نے (امام) علی بن المدینی کو یہ کہتے ہوئے سنا: جو شخص یہ کہے کہ فلاں (مشبّہ) ہے، ہم جان لیتے ہیں کہ وہ (جہمی) ہے، اور جو یہ کہے کہ فلاں (مجبر) ہے، ہم جان لیتے ہیں کہ وہ (قدری) ہے، اور جو یہ...