Usmani taymur

  بایذید یلدرم کی بیوی کے ساتھ کیا سلوک ہوا؟ سن 1402 میں عثمانیوں اور تیموری لشکر کے درمیان اناطولیہ میں جنگ ہوئی تھکی ہوئی اور پیاسی عثمانی فوج کو امیر تیمور کے نسبتا بڑے لشکر نے شکست دی بایذید اپنے چند سو محافظوں کے ساتھ پہاڑوں کی طرف نکل گیا لیکن تیموری لشکر کے سپاہیوں نے جلد ہی ڈھونڈ نکالا بایذید کے ساتھ اس کی Serbian بیوی ماریہ بھی تھی ایذید یلدرم نے چند سال پہلے Serbia والوں کو Battle of Kosovo میں شکست دی تھی اس کے بعد نیا شہزادہ Serbia کے تخت پر بیٹھا سلطنت عثمانیہ کی باجگزار ریاست ہونے کے ناطے شہزادے نے اپنی بہنوں میں سے ایک کو سلطان بایذید کو پیش کیا اس کا نام ماریہ اولیویرا تھا بایذید نے اس کے ساتھ شادی کی اس کی عمر اس وقت صرف سترہ سال تھی اور نہایت خوبصورت ہونے کی وجہ سے اسے حرم میں اہم مقام حاصل ہو گیا سب سے اہم بات یہ کہ وہ اپنے آرتھوڈوکس عیسائیت پر قائم رہی اس کی حکومتی معاملات میں بھی کافی اثر و رسوخ تھا امیر تیمور کے حملے سے پہلے وہ کئی سال آپس میں ہنسی خوشی رہے ب امیر تیمور کے ساتھ جنگ کا معاملہ پیش آیا تو تاریخ دان سوال اٹھاتے ہیں کہ ایک اہم ترین جنگ میں سلطان نے اپنی چہیتی بیوی کو ساتھ لے جانے کی کیوں سوجھی؟ اس کے دو جواب ہیں ایک یہ کہ سلطان کو اپنے ناقابل تسخیر ہونے کا یقین تھا دوسری وجہ شاید یہ تھی کہ سربوں نے معاہدے کے مطابق اپنی فوج کا ایک مضبوط حصہ سلطان کی مدد کو روانہ کیا تو سلطان شاید اس وجہ سے ماریہ کو بھی ساتھ لے گیا تاکہ اس کی موجودگی میں اس کے ہم وطن سرب بہادری اور خوشدلی سے لڑیں گے ب ماریہ اور بایذید کو پکڑ لیا گیا تو بازنطینی اور عرب ذرائع بتاتے ہیں کہ ان کے نسبتا اچھا سلوک کیا گیا لیکن سرب اور تیموری تاریخ دانوں نے بایذید اور ماریہ کی تضحیک کے بارے میں لکھا افواہیں بھی پھیلی ہوئی تھیں کہ ماریہ کو بے لباس کر کے خدمت گزاری کروائی گئی خیر بایذید کی موت کے بعد ماریہ کو بھی رہا کر دیا گیا اور وہ اپنے بھائی اسٹیفن کے ساتھ بلغراد چلی گئی جہاں اس نے چالیس سے زیادہ سال گزارے چونکہ اسے عثمانی حکومتی معاملات اور سیاست کا تجربہ تھا تو تیموری لشکر کے واپس سنٹرل ایشیا جانے کے بعد عثمانی سلطنت کے اندرونی خانہ جنگی کے زمانے میں ماریہ نے اپنے بھائی اسٹیفن کی سیاسی معاملات میں مدد کی ۔

टिप्पणियाँ

इस ब्लॉग से लोकप्रिय पोस्ट

Links hindi

Aamanu

Victorya