Aamanu

 اے ایمان والو 

پوسٹ نمبر:١٢/٨٩

سورۃ آل عمران آیت کریمہ-١٠٠


أعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم 

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم 


 ★ یٰۤاَیُّہَا  الَّذِیۡنَ  اٰمَنُوۡۤا  اِنۡ  تُطِیۡعُوۡا  فَرِیۡقًا  مِّنَ  الَّذِیۡنَ  اُوۡتُوا  الۡكِتٰبَ  یَرُدُّوۡكُمۡ  بَعۡدَ  اِیۡمَانِكُمۡ  كٰفِرِیۡنَ﴿۱۰۰﴾  


ترجمہ کنزالایمان:


اے ایمان والو ! اگر تم کچھ کتابیوں کے  کہے پر چلے  تو وہ تمہیں تمہارے ایمان  کے بعد تمہیں کافر کر چھوڑیں گے۔


☆ تفسیر خزائن العرفان :

( 185 fa )

شانِ نزول:اَوۡس و خَزْرَج کے قبیلوںمیں پہلے بڑی عداوت تھی اور مدتوں ان کے درمیان جنگ جاری رہی سید عالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ میں ان قبیلوں کے لوگ اسلام لا کر باہم شیرو شکر ہوئے ایک روز وہ ایک مجلس میں بیٹھے ہوئے اُنس ومحبت کی باتیں کررہے تھے شاس بن قیس یہودی جو بڑا دشمن اسلام تھااس طرف سے گزرااور ان کے باہمی روابط دیکھ کر جل گیا اور کہنے لگاکہ جب یہ لوگ آپس میں مل گئے تو ہمارا کیا ٹھکانا ہے ایک جوان کو مقرر کیاکہ انکی مجلس میں بیٹھ کر ان کی پچھلی لڑائیوں کاذکر چھیڑے اور اس زمانہ میں ہر ایک قبیلہ جو اپنی مدح اور دوسروں کی حقارت کے اشعار لکھتا تھا پڑھے چنانچہ اس یہودی نے ایسا ہی کیااور اس کی شرر انگیزی سے دونوں قبیلوں کے لوگ طیش میں آگئے اور ہتھیار اٹھالئے قریب تھاکہ خونریزی ہوجائے سید عالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم یہ خبر پاکر مہاجرین کے ساتھ تشریف لائے اور فرمایاکہ اے جماعت اہل اسلام یہ کیا جاہلیت کے حرکات ہیں میں تمہارے درمیان ہوں اللّٰہ تعالٰی نے تم کو اسلام کی عزت دی جاہلیت کی بلاسے نجات دی تمہارے درمیان الفت و محبت ڈالی تم پھر زمانۂ کفر کی حالت کی طرف لوٹتے ہوحضور کے ارشاد نے ان کے دلوں پر اثر کیااور انہوںنے سمجھاکہ یہ شیطا ن کافریب اور دشمن کامَکۡر تھاانہوں نے ہاتھوں سے ہتھیار پھینک دیئے اور روتے ہوئے ایک دوسرے سے لپٹ گئے اورحضور سید عالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ فرمانبردارانہ چلے آئے ا ن کے حق میں یہ آیت نازل ہوئی۔

( AL-IMRAN - 3:100 )


اس آیت کریمہ سے معلوم ہوا کہ:


۱۔۔ اس آیت کریمہ میں کفر سے مراد کافروں والے کام ہیں یعنی اپنی انا کے لئے آپس میں جنگ کرنا ۔


۲۔۔ دوسری بات یہ معلوم ہوئ کہ فتنہ فساد برپا کرنا اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانا یہودیوں کا کام ہے اور 


آپس میں پیار محبت پیدا کرنا اور صلح کروانا سراپا ء رحمت، مجسم شفقت ، شافئ امت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے ۔


(اے ایمان والو صفحہ -١٥)


(AIY IMAN WALO page no.15)

टिप्पणियाँ

इस ब्लॉग से लोकप्रिय पोस्ट

Links hindi

Victorya