Mujalma

 سب سے پہلے انتہائی معذرت - کئی مصروفیات کی بناء پر میں باقاعدگی سے پوسٹ نہیں کر پاتا۔ چلئیے موضوع کی طرف بڑھتے ہیں۔ میں نے ایک مُلحد اور مسلمان کا مکالمہ دیکھا۔ پہلے وہ پڑھئیے۔۔ (سارا نہیں ایک مخصوص حصہ): 

مسلمان: کیا تم یہ مانتے ہو کہ "کچھ بھی نہیں" سے "کچھ" وجود میں آسکتا ہے؟ 

Can something come from nothing? 

مُلحد: شاید، مجھے نہیں معلوم

مسلمان: نہیں۔ یہ شاید کی بات ہی نہیں۔ اسکے صرف دو ہی جواب ہیں۔ یا تو ہاں یا نہ۔ بالکل سادہ ہے۔ چلو یہ بتاؤ کہ صفر جمع صفر جمع صفر کیا بناتا ہے۔ ؟ 


مُلحد: ظاہر ہے صفر ہی بنے گا۔ لیکن،،، "میرا خیال ہے کہ ان کے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ نہیں سے "کچھ" وجود میں آسکتا ہے۔ 


بس۔۔ اس جواب پر میں تجزیہ کرنا چاہتا ہوں۔ 


اس جواب میں "ان" سے مراد سائنسدان ہیں۔ اور کچھ نہیں تھا لیکن لھر بگ بینگ ہوا تو کائنات وجود میں آ گئی۔ یہ موجودہ سو کالڈ سائنسی نظری ہے۔ 


جس وجہ سے میں یہ تحریر لکھ رہا ہوں وہ ان مُلحدوں کا ایمان ہے۔ جیسا اس مُلحد نے کہا۔۔۔"میرا خیال ہے"  


انکو معلوم کچھ نہیں ہوتا۔۔ بس سنی سنائی پر ایمان رکھا ہوتا ہے اور پھر ایمان والوں سے ہی بحث کرتے ہیں کہ ایمان لانا کیوں ضروری ہے۔ 


یہاں پر مُلحد کہتے ہیں کہ ظاہری بات ہے ہر فیلڈ کا علم ہر کسی کو تو نہیں ہوتا۔۔ لیکن بھئی مُلحد کو اتنا علم تو ہونا چاہئیے نہ کہ ثبوت اور سائنس کہتے کسے ہیں۔ 


آپ خؤد کو سائنسدان کہلانے والے مُلحڈ سے بھی جب ڈائریکٹ سوال کریں گے تو وہ بھی آپکو کچھ نہ ہونے سے کچھ بھی وجود میں لانے کا ایک ذرہ برابر بھی ثبوت نہیں دے سکتا۔ 


- نہ ہی موجودہ سائنس کے پاس ایک رتی برابر بھی سائنسی شواہد یا ثبوت ہیں کہ سب کچھ ایک بگ بینگ سے وجود میں آیا ہے۔ ایسا کہنے والا میں اکیلا بندہ نہیں ہوں خود بہت سے سائنسی ڈگریوں والے یہ بات کہہ چُکے ہیں۔ آپ میری فیڈ سکرول کر کے پڑھ سکتے ہیں۔  ایک بھی ثبوت نہیں۔ 


لیکن بس دنیا کو ایک کہانی بیان کر دی، انکو یہ کنونس کر دیا کہ ہاں ثبوت ہیں اور دنیا نے بنا تحقیق کیے بس جو پیش کیا گیا اسے تسلیم کر لیا۔ 


مُلحد کے ساتھ ڈیبیٹ اسی وقت ختم ہو جاتی ہے جب وہ ایسے الفاظ کہے کہ "میرا خیال ہے" ۔۔ "میں مانتا ہوں" 


نہیں بھئی ۔۔۔ تمہارا خیال اور ماننا نہیں چلے گا تمہیں ثبوت دینے پڑیں گے۔ 

آؤ۔۔ تمہاری ہی فیلڈ میں چلتے ہیں۔۔ معیار سائنٹفک میتھڈ۔ یعنی سائنسی طریقہ کار۔ 


1- بناؤ ہائیپوتھیسیز کہ کچھ نہیں سے کچھ وجود میں آسکتا ہے۔۔ 

2- لاؤ ویری ایبلز - انڈی پینڈنٹ ویری ایبلز ۔۔ ڈی پینڈنٹ ویری ایبلز۔ کنٹرول ویری ایبلز۔ 

3- اب بناؤ ایک ایسا تجربہ جو تمہارے پیش کردہ ہائیپوتھیسز میں موجود ویری ایبلز کو ٹیسٹ کرے۔ 


کر سکتے ہو ایسا؟؟ کیا ہے ایسا؟؟ جواب آئے گا ۔۔۔ نہیں! 


بھئی جب تم نے خود تحقیق نہیں کی، خود کچھ ٹیسٹ نہیں کیا تو تم کیسے کہہ سکتے ہو کہ میرا خیال ہے کہ "انہوں نے ثابت کر دیا ہے" نوے فیصد مُلحدوں کو تو یہ بھی پتہ نہیں ہوتا کہ سائنسی ثبوت کہتے کسے ہیں۔ 


یہ ہے انکی اصل حقیقت۔۔ دعوے تو بڑے کریں گے، اصطلاحآت بڑی بولیں گے، کہانیاں بھی بڑی سنائیں گے۔۔ لیکن دعووں کی دلیل میں ایک بھی ثبوت پیش کرنے سے قاصر رہیں گے۔ 


اسی لیے میں اپنے مسلمان بھائیوں کو دعوت دیتا ہوتا ہوں کہ اپنی آنے والی نسل کو حقیقی سائنس کا حقیقی معیار سکھائیں۔ آپکی نسل کبھی بھی الحآد کی طرف نہیں جا پائے گی۔ 


دعاوں کا طلب گار۔ 

حسامِ رضآ

टिप्पणियाँ

इस ब्लॉग से लोकप्रिय पोस्ट

Links hindi

Aamanu

Victorya