संदेश

Kujravi

مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما حکم شرع مانو،ورنہ پچھتاوا ہو گا (1)یہ وہ زمانہ نہیں کہ شریعت اسلامیہ پر عمل کرنا بہت آسان ہو۔اس مشکل کو تاویل کے پردوں میں نہیں چھپایا جا سکتا۔اگر چھپانے کی کوشش کی گئی تو آخرت تاریک ہو جانے کا سخت خطرہ ہے۔تاویلات مولوی لوگ زیادہ کرتے ہیں اور عوام میں بھی بعض لوگ مجتہد مطلق ہوتے ہیں۔ان کے جہل مرکب کے سبب بھی فتنے رونما ہوتے رہتے ہیں۔ (2)عصر حاضر میں امامت بہت مشکل امر ہے۔بہت سی مسجدوں میں ہر قسم کے مقتدی ہوتے ہیں،یعنی سنی بھی اور بدمذہب بھی۔کمیٹی بھی مشترک ہوتی ہے۔بالفرض اگر صدر دیوبندی ہے اور اس کے کفریات بھی بالکل واضح ہیں،یعنی وہ یقینا کافر کلامی ہے۔اس صدر نے اپنے گھر امام صاحب اور تمام جماعت والوں کی ضیافت کی۔اپنے ہاتھ سے بکرا ذبح کر کے بریانی بنائی تو امام کو دعوت میں جانا ہے،ورنہ امامت سے دست بردار ہونا پڑے گا۔کھلے عام کھانا کھلایا گیا اور امام واہل محلہ سبھوں نے خوب مزے لے کر بریانی کھائی۔ ایسے دیوبندی کا ذبیحہ کھانا تو کسی طرح جائز نہیں،لیکن امام صاحب تاویل کریں گے،یہ سوچ کر کہ اگر میں تاویل نہ کروں تو میں فاسق معلن قرار پاؤں گا اور میری اقتدا میں ن...

Rivers

 مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما مسلم ممالک اور مغربی ممالک کی سازشیں (1)مغربی ممالک نے سلطنت عثمانیہ پر حملے کر کے جنگ عظیم اول(1914-1918)کے موقع پر اس کے ٹکڑے کر دئیے۔ایک ملک کے بہت سے ممالک بنا دئیے۔ہر ملک کی حکومت سلطنت عثمانیہ کے غداروں کے سپرد کی گئی۔غداروں کی اولادیں آج تک مغربی ممالک سے وفاداری نبھا رہے ہیں۔ مشرق وسطی میں یہودیوں کا ایک ملک اسرائیل کے نام سے  بنا دیا گیا،تاکہ سلطنت عثمانیہ کے غداروں کو کنٹرول میں رکھا جائے۔اسرائیل کوئی مستقل ملک نہیں،بلکہ مغربی ممالک کا فوجی اڈہ ہے۔ (2)مغربی ممالک سلطنت عثمانیہ کو ختم کرنے کے بعد مسلم ممالک کو ورغلا کر ایک دوسرے سے لڑاتے رہے،تاکہ یہ کبھی متحد نہ ہو سکیں۔نہ صرف بہکایا جاتا ہے،بلکہ ایک دوسرے سے لڑانے کے لئے اندرونی طور پر سازشیں کی جاتی ہیں اور دھمکیاں دی جاتی ہیں۔جو ممالک ان کے بہکاوے میں نہیں آتے ہیں،ان پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں اور بسا اوقات بغاوت کرا کے حکومت گرا دی جاتی ہے۔ (3)اگر یورپ وامریکہ زوال پذیر ہو گئے تو کچھ بہتری کی امید ہے اور سچ تو یہ ہے کہ یورپ زوال پذیر ہونے کے قریب ہے اور امریکہ بھی اسی راہ پر ہے۔اب دن...

Afghan

 پاکستان اور افغانستان میں کچھ عرصہ قبل ایک جیسا واقعہ ہوا افغانستان میں ایک شخص نے ایک خاندان کے درجنوں افراد قتل کردئیے۔ افغان حکومت نے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔ ہزاروں افراد کے سامنے اس کا مقدمہ پیش کیا گیا۔ مقتول کے خاندان والوں کے سامنے آپشنز پیش کیے گئے کہ آپ معاف کریں گے یا قصاص لیں گے مقتول کے خاندان والوں نے قصاص کا فیصلہ کیا اس فیصلے کے بعد اس خاندان کے ایک 13 سالہ بچے کو سامنے لایا گیا اور اس کے سامنے قاتل کو پیش کردیا گیا۔ بچے نے اسے قتل کرکے اپنا حساب برابر کرلیا آپ کو اس کیس کے حوالے سے کتنے ہی تحفظات ہوں، پر یہ معاملہ عین شرعی اصولوں کے مطابق حل کیا گیا دوسری طرف پاکستان میں متعدد واقعات ہوتے آئے جن میں اشرافیہ سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد، لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے، اپنی کروڑوں روپے کی کار سے کسی عام شہری کو کچل کر ہلاک کردیتا ہے۔   اسے قتل عمد تو نہیں کہا جا سکتا لیکن بہرحال مجرمانہ غفلت واضح طور پر موجود ہوتی ہے اور جیل کی سزا بنتی ہے لیکن، بدقسمتی سے  یہاں دیت کے قانون کا بھونڈا استعمال کرکے، مقتول کے گھر والوں سے ہمیشہ راضی نامہ قرار کر، مجرم کو صاف بچ...

Firon

 ‏یہ واقعہ آج سے ساڑھے تین ہزار سال پہلے پیش آیا تھا، فرعون کے ڈوب کر مرنے کے بعد سمندر نے اس کی لاش کو اللہ کے حکم سے باہر پھینک دیا جبکہ باقی لشکر کا کوئی نام و نشان نہ ملا۔ مصریوں میں سے کسی شخص نے ساحل پر پڑی اس کی لاش پہچان کر اہل دربار کو بتایا۔ فرعون کی لاش کو ‏محل پہنچایا گیا، درباریوں نے مسالے لگا کر اسے پوری شان اور احترام سے تابوت میں رکھ کر محفوظ کر دیا۔ حنوط کرنے کے عمل کے دوران ان سے ایک غلطی ہو گئی تھی، فرعون کیوں کہ سمندر میں ڈوب کر مرا تھا اور مرنے کے بعد کچھ عرصہ تک پانی میں رہنے کی وجہ سے اس کے ‏جسم پر سمندری نمکیات کی ایک تہہ جمی رہ گئی تھی، مصریوں نے اس کی لاش پر نمکیات کی وہ تہہ اسی طرح رہنے دی اور اسے اسی طرح حنوط کر دیا۔  وقت گزرتا رہا، زمین و آسمان نے بہت سے انقلاب دیکھے جن کی گرد کے نیچے سب کچھ چھپ گیا، حتیٰ کہ فرعونوں ‏کی حنوط شدہ لاشیں بھی زمین کی تہوں میں چھپ گئیں، ان کے نام صرف کتابوں، ان کی تعمیرات اور لوگوں کے ذہنوں میں رہ گئے۔  اس واقعے کے دو ہزار سال بعد اس دنیا میں اللہ کے آخری نبی حضرت محمدؐ تشریف لائے، ان پر نازل ہونے والی آخری کتاب می...

Victorya

 اس تصویر میں ایک جگہ ایک تخت پر ملکہ برطانیہ کی تاج پوشی کی جا رھی ہے ۔ دوسری تصویر میں اس خالی تخت کی تصویر ھے اس تصویر میں میں نے تیر کے نشان سے ایک پتھر کی نشاندھی کی ہے جو اس کرسی یا تخت کے بالکل عین نیچے ہے۔ یہ مقدس پتھر وہ ہے جس پر بٹھا کر حضرت داؤد علیہ السلام کی تاج پوشی کی گئی تھی۔ اسے تخت داؤد کہا جاتا ھے۔ جب حضرت سلیمان علیہ السلام نے ھیکل سلیمانی تعمیر کیا تو یہ پتھر دوسری مقدس اشیاء کے ساتھ ھیکل سلیمانی میں رکھا گیا۔ جب سنہ ء 70 میں رومیوں نے فلسطین پر حملہ کیا تو لاکھوں یہودیوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ ھیکل سلیمانی کو بھی گرا کر تباہ کر دیا ، ٹائٹس نے یہی پتھر بھی ساتھ لیا اور اسے روم میں لا کر رکھ دیا۔ روم کے بعد یہ پتھر آئرلینڈ لایا گیا، آئرلینڈ سے سکاٹ لینڈ لایا گیا ، آئرش اور سکاٹش بادشاہ اسی مقدس پتھر پر بیٹھ کر تاج پوشی کی رسم ادا کیا کرتے تھے۔ اسکاٹ لینڈ سے یہ پتھر انگلینڈ لایا گیا ، انگلینڈ میں بھی برطانوی بادشاہ اسی تخت داؤد پر تاج پوشی کی رسم ادا کیا کرتے ھیں۔ یہ پتھر اس وقت ویسٹ منسٹر ایبے، برطانوی پارلیمنٹ کے ساتھ چرچ میں موجود ہے۔ اس پتھر کی اگلی منزل کہا...

Mujahidat

 "*نجات دلانے والے اعمال کی معلومات* *(8)…مُجَاہَدَہ کرنا* *مجاہدہ کی تعریف:*  مجاہدہ جہد سے نکلا ہے جس کا معنی ہے کوشش کرنا،  مجاہدے کا لغوی معنی دشمن سے لڑنا،  پوری طاقت لگا دینا،  پوری کوشش کرنا اور جہاد کرنا ہے۔ جبکہ نفس کو ان غلط کاموں سے چھڑانا جن کا وہ عادی ہو چکا ہے اورعام طور پر اسے خواہشات کے خلاف کاموں کی ترغیب دینا یا جب محاسبۂ نفس سے یہ معلوم ہو جائے اس نے گناہ کا ارتکاب کیا ہے تو اسے اس گناہ پر کوئی سزا دینا مجاہدہ کہلاتا ہے۔ آیت مبارکہ:   اللہ عَزَّ وَجَلَّ قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں ارشاد فرماتا ہے:  (وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَاؕ-وَ اِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ۠(۶۹))  (پ۲۱، العنکبوت: ۶۹)  ترجمۂ کنزالایمان:   ’’ اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی ضرور ہم انہیں اپنے راستے دکھا دیں گے اور بیشک اللہ نیکوں کے ساتھ ہے۔ ‘‘  حضرت سیدنا استاذ ابو علی دقاق  عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْوَہَّاب اِس آیت مبارکہ کے ضمن میں ارشاد فرماتے ہیں :   ’’*جس شخص نے اپنے ظاہر کو مج...

Muhaddis

 بریلی شریف اور پیلی بھیت میں محدث اعظم ہند کچھوچھوی : فخر خاندانِ اشرفیہ محدث اعظم ہند کچھوچھوی علیہ الرحمہ، شیخ المحدثین علامہ وصی احمد صاحب محدث سورتی حنفی انصاری ثم پیلی بھیتی علیہ رحمۃ الباری کے مدرسۃ الحدیث پیلی بھیت میں برسوں زیرِ تعلیم رہے، مدرسۃ الحدیث پیلی بھیت سے تحصیل علم کیا اور عالم فاضل کی سند پائی۔ پھر محدث اعظم ہند کچھوچھوی اپنے پیر و مرشد اپنے ماموں جان حضرت مولانا شاہ سید احمد اشرف صاحب اشرفی فرزند زینت سلسلہ اشرفیہ حضرت مولانا سید شاہ علی حسین اشرفی میاں صاحب کچھوچھوی علیہما الرحمہ کے ہمراہ بریلی شریف حاضر ہوئے۔ محدث اعظم ہند کے مرشدوں نے روحانیت و عرفانیت و فیضان مصطفویت حاصل کرنے کے لئے چودہویں صدی کے مجدّد اعلیٰ حضرت امام اہلسنت علامہ شاہ محمد احمد رضا خان صاحب فاضل بریلوی قدس سرہ کے حوالے کیا۔ محدث اعظم ہند کچھوچھوی بریلی شریف  سوداگری محلّہ میں کئی برس اعلیٰ حضرت سرکار کی خدمت میں زیر تعلیم رہ کر اعلیٰ حضرت سرکار فاضل بریلوی سے وہ علم و فیض حاصل فرمایا کہ علمائے اہلسنت سے محدث اعظم کا لقب پایا۔ ناگپور میں ۱۳۷۹ھ کے ایک عظیم الشّان جشن ولادت اعلیٰ حضرت ا...

Post

 ڈیجیٹل کوکین اور نسلوں کا جینیاتی قتل: پورن، خود لذتی اور دماغ کی بائیولوجیکل تباہی کاپوسٹ مارٹم! - بلال شوکت آزاد اکیسویں صدی میں انسانیت جس سب سے بڑے، خاموش اور مہلک ترین چیلنج سے نبرد آزما ہے، وہ صرف ایٹمی جنگ یا موسمیاتی تبدیلی نہیں، بلکہ وہ چھ انچ کی اسکرین کے ذریعے ہر بیڈ روم تک پہنچنے والی "پورنوگرافی" (Pornography) اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی "سیکس ایڈکشن" اور "خود لذتی" (Masturbation) کی وبا بھی ہے۔  ہم اسے محض ایک "اخلاقی برائی" یا "جوانی کی بھول" سمجھ کر نظر انداز کر رہے ہیں، لیکن جدید میڈیکل سائنس، جینیات اور نیورو بائیولوجی چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ یہ عمل دراصل انسان کے "ہارڈ ویئر" (جسم) اور "سافٹ ویئر" (دماغ/روح) کو ہمیشہ کے لیے کرپٹ کر رہا ہے۔  یہ تحریر ان نوجوانوں کے لیے ایک "ریڈ الرٹ" ہے جو اپنی جوانی کو غسل خانے کی نالیوں میں بہا رہے ہیں، اور ان والدین کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے جو اپنے بچوں کو اسمارٹ فون دے کر بے فکر ہو چکے ہیں۔  آج ہم دیکھیں گے کہ کس طرح سائنس کی لیبارٹریز وہی بات ...

Aamanu

 اے ایمان والو  پوسٹ نمبر:١٢/٨٩ سورۃ آل عمران آیت کریمہ-١٠٠ أعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم  بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم   ★ یٰۤاَیُّہَا  الَّذِیۡنَ  اٰمَنُوۡۤا  اِنۡ  تُطِیۡعُوۡا  فَرِیۡقًا  مِّنَ  الَّذِیۡنَ  اُوۡتُوا  الۡكِتٰبَ  یَرُدُّوۡكُمۡ  بَعۡدَ  اِیۡمَانِكُمۡ  كٰفِرِیۡنَ﴿۱۰۰﴾   ترجمہ کنزالایمان: اے ایمان والو ! اگر تم کچھ کتابیوں کے  کہے پر چلے  تو وہ تمہیں تمہارے ایمان  کے بعد تمہیں کافر کر چھوڑیں گے۔ ☆ تفسیر خزائن العرفان : ( 185 fa ) شانِ نزول:اَوۡس و خَزْرَج کے قبیلوںمیں پہلے بڑی عداوت تھی اور مدتوں ان کے درمیان جنگ جاری رہی سید عالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ میں ان قبیلوں کے لوگ اسلام لا کر باہم شیرو شکر ہوئے ایک روز وہ ایک مجلس میں بیٹھے ہوئے اُنس ومحبت کی باتیں کررہے تھے شاس بن قیس یہودی جو بڑا دشمن اسلام تھااس طرف سے گزرااور ان کے باہمی روابط دیکھ کر جل گیا اور کہنے لگاکہ جب یہ لوگ آپس میں مل گئے تو ہمارا کیا ٹھکانا ہے ایک جوان کو مقرر کیاکہ انکی مجلس می...

Bangal

 _________بابری، بنگال اور بی جے پی !! غلام مصطفےٰ نعیمی روشن مستقبل دہلی ہمایوں کبیر!  یہ وہ جناب ہیں جنہوں نے مؤرخہ 6 دسمبر کو ضلع مرشدآباد کے بیلڈانگا میں نئی بابری مسجد کا سنگ بنیاد کرایا۔اگر یہ سنگ بنیاد صرف مسجد کا ہوتا تو شاید پڑوسی ضلع میں بھی پتا نہ چلتا لیکن بابر کے نام اور شہادت بابری کی تاریخ نے اسے اتنا خاص بنا دیا کہ اس وقت پورے ملک میں ہمایوں کبیر اور نئی بابری کی چرچا چل رہی ہے۔آپ جتنا سمجھنا چاہیں گے، اتنا الجھیں گے، جتنا جاننے کی کوشش کریں گے اتنا ہی پریشان ہوں گے۔چیزیں کچھ اس طرح الجھی اور الجھائی گئی ہیں کہ آپ چاہ کر بھی خود کو الگ نہیں کر سکتے۔ ________عبادت یا سیاست؟ مسجد بنانا یا بنوانا کسی بھی مسلمان کے لیے دنیا و آخرت کا بڑا سرمایہ ہے۔عامی مسلمان ہو کہ صاحب علم، پرہیزگار ہو کہ دنیا دار، مسجد بنانا بہرحال قابل تعریف اور لائق تحسین ہے۔مگر سیاست دان جب کوئی کام کرتا ہے تو لا محالہ اس کے اقدام کے پس پردہ "سیاسی فوائد" کا اینگل ضرور دیکھا جاتا ہے۔اس جہت سے دیکھا جائے تو ہمایوں کبیر کا جو پروفائل سامنے آتا ہے وہ کسی طور قابل اعتماد اور یقین کیے جانے لائق نظ...

Arbi

 توجہ کا طالب  کسی کا نام سیف الدین ہے اگر صیف الدین لکھیں ایک حرف کی تبدیلی سے معنی بدل جاتا ہے جیسا قلب دل اگر کلب پڑھا جائے تو معنی ہوگا کتا۔۔ ایک حرف کی تبدیلی سے معنی بدل گیا لیکن جب  کلمہ پہلے موضوع تھا تو حرف بدلنے کے بعد بھی موضوع، ہی رہا،  یہ عربی کی خاصیت ہے کہ لفظ کو بدلنے اور ایک کلمہ کی مختلف شکلیں کرنے سے معنی دار ہی رہتا ہے جو دوسری زبانوں میں نہیں پایا جاتا ہے جیسے ایک کلمہ لحم ہے جس، کی چھ شکلیں حرف کو الٹ کر بنائیں تو سب معنی دار رہتی ہیں  لحم ۔۔۔۔۔۔۔گوشت حلم ۔۔۔۔۔۔۔۔بردبار ملح ۔۔۔۔۔۔۔ ۔نمک  حمل ۔۔۔۔۔۔  بوجھ محل ۔۔۔۔۔۔۔عمارت لمح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لمحہ وقفہ  تو اب  کیا وجہ ہے کہ زید جو معنی دار ہے اس کی شکل دیز بنانے سے یہ کیسے مہمل ہوجاتا ہے  جیسا کہ منطق کی کتب میں موجود ہے اور بار بار دلالت کے بیان میں یہ پیش کیا جاتا ہے۔۔ محمد گل ریز رضا مصباحی بریلی شریف۔۔ 28/6/2020

Takfir

مبسملا وحامدا ومصلیا ومسلما کیا دیوبندیوں کی کسی نے تکفیر نہیں کی تھی؟ (1)عصر حاضر کے مذبذبین یعنی طواغیت اربعہ کے عاشقین مسلسل یہ پروپیگنڈہ کرتے رہتے ہیں کہ فرقہ دیوبندیہ کے عناصر اربعہ کی تکفیر صرف امام اہل سنت اعلی حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان نے کی تھی اور دیگر علمائے اہل سنت وجماعت خاموش تھے۔اصل حقیقت یہ ہے کہ اعلی حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان بھی ایک مدت تک حکم کفر نافذ نہ کئے۔اس کی تفصیل خود امام اہل سنت قدس سرہ العزیز نے تمہید ایمان کے اخیر میں رقم فرما دی ہے۔ (2)وجہ اول:دراصل تکفیر کلامی کے سخت شرائط ہیں۔ان شرائط کی تکمیل کے بعد ہی شخصی تکفیر کلامی کی جاتی ہے،لہذا امام اہل سنت قدس سرہ العزیز سے ماقبل کے جن علمائے کرام کے لئے تکفیر کلامی کے شرائط کی تکمیل نہ ہو سکی ہو،وہ تکفیر کلامی نہیں کر سکتے تھے۔ (3)وجہ دوم:امام اہل سنت علیہ الرحمۃ والرضوان سے قبل بھی علمائے اہل سنت وجماعت نے عناصر اربعہ کے کفریات کو کفر کلامی قرار دیا۔جب کلام کفری معنی میں متعین ہے تو اس کلام کا قائل کافر کلامی ہے۔کلام کو کفر کہنا بطریق کنایہ قائل کو کافر قرار دینا ہے۔علم بلاغت کا مشہور قانون ہے۔(الکنایۃ ابلغ من...

Kalam

 غم ہو گئے بے شمار آقا بندہ تیرے نثار آقا بگڑا جاتا ہے کھیل میرا  آقا آقا سنوار آقا منجدھار پہ آ کے ناؤ ٹوٹی  دے ہاتھ کہ ہُوں میں پار آقا ٹوٹی جاتی ہے پیٹھ میری  لِلّٰہ یہ بوجھ اُتار آقا ہلکا ہے اگر ہمارا پلّہ  بھاری ہے تِرا وقار آقا مجبور ہیں ہم تو فِکر کیا ہے  تم کو تو ہے اِختیار آقا میں دُور ہوں تم تو ہو مِرے پاس  سُن لو میری پکار آقا مجھ سا کوئی غمزدہ نہ ہوگا  تم سا نہیں غم گُسار آقا گرداب میں پڑ گئی ہے کشتی  ڈُوبا ڈُوبا، اُتار آقا تُم وہ کہ کرم کو ناز تم سے  میں وہ کہ بدی کو عار آقا پھر منھ نہ پڑے کبھی خزاں کا  دے دے ایسی بہار آقا جس کی مرضی خدا نہ ٹالے  میرا ہے وہ نامدار آقا ہے ملکِ خدا پہ جس کا قبضہ  میرا ہے وہ کامگار آقا سویا کیے نابکار بندے  رَویا کیے زار زار آقا کیا بھول ہے ان کے ہوتے کہلائیں  دُنیا کے یہ تاجدار آقا اُن کے ادنی گدا پہ مِٹ جائیں  ایسے ایسے ہزار آقا بے ابرِ کرم کے میرے دھبّے  لَا تَغْسِلُھَ الْبِحَار آقا اتنی رحمت رضاؔ پہ کر لو  لَا یَقْرُبُہُ الْبَوَار آقا طلب کا منھ تو کس...