Bedalil
خدا کسی دلیل سے سمجھا نہیں جا سکتا اور کائنات کی ہر شی خدا کے وجود کی دلیل بھی ہے ! پہلے ایک آسان مثال ملاحظہ فرمائیں کسی گھڑی کو دیکھ کر یہ کہنا کہ اس کا ایک بنانے والا ہے ایک استدلالی اور استقرائی علم ہے یعنی اس دلیل کی بنیاد ایک استقراء پر ہے وہ یہ ہے کہ ہر چیز کا ایک بنانے والا ہے تو گھڑی کا بھی ایک بنانے والا ہے اور اس کو دلیل بناکر گھڑی کا موجد مانا گیا یہ استدلال ہے مگر وہ بنانے والا کیسا ہے؟ انسان نے بنایا یا جن نے ؟ روبوٹ نے بنایا یا کسی نے اپنے ہاتھ سے؟ وہ ہاتھ مصنوعی تھے یا حقیقی ؟ یا محض برقی توانائی کی مدد سے گھڑی بنائی گئی ؟ جس طرح کوئی چیز جلی ہے تو اس کو جلانے والا ہونا چاہیے ! مگر وہ جلانے والا کیسا ہے؟ کون ہے؟ اور اس نے کس طرح جلایا یہ اس دلیل سے نہیں جانا جا سکتا ہے ۔ یہی وہی بتا سکتا ہے جس نے جلایا ہے کہ اس نے کس طرح جلایا ہے ۔ وجود باری تعالیٰ کی جتنی بھی دلیلیں سب کا حاصل بس یہی ہے کہ کائنات موجود ہے تو اس کا ایک موجد ہے جب یہ حادث ہے تو اس کا محدث ہے ۔ اور اگر وہ بھی حادث ہو ...