Maut
موت کا علم ، راز و غیب ھونے کی حکمتیں! از قلم: سعود احمد مقصود المدنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ● اولا : ’’موت‘‘ کوئی افسانہ یا کسی بشر کا نظریہ نہیں، یہ ایک اٹل حقیقت ہے جسے ثابت کرنے کے لئے کسی دلیل کی ضرورت نہیں ، اور نہ ہی کسی کے پاس انکار کی کوئی گنجائش ہے ۔ "موت " اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ایسا مُحکَم اور ٹھوس نظام ہے جس سے کسی کے لئے مَفَر نہیں، موت کا عارضہ ہر ایک کو لاحق ہوگا، اور یہ کڑوا گھونٹ ہر ایک کو پینا ہوگا، ہر ایک کی موت کا وقت و جگہ بهى مقرر ہے ، کب کس کا وقت موعود آجائے؟ کسی کو خبر نہیں ہے ۔ چناںچہ کوئی رحم ِمادر میں ہی جاں بحق ہوجاتا ہے، تو کوئی پیدائش کے وقت۔ کوئی بچپن کی خوشگوار فضا میں ہنستے کھیلتے ، اہل و عیال کے ساتھ موج و مستیاں کرتے ہوئے دنیا کو خیرآباد کہہ جاتا ہے تو کوئی جوانی کے حسین دہلیز پر قدم رکھتے ہی بے شمار تمناؤں اور خواہشات کے ساتھ دفن ہو جاتا ہے، اور کوئی سن رشد کے مرحلہ میں اپنی کار کردگیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوبصورت اثرات و تجربات چھوڑ کر دار فانی کو الوداع کہہ جاتا ہے ۔ ●● عقیدۂ اسلام یہ ہے کہ دائمی حیات اور بقا صرف اللہ سبحان...